تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

آئی جی پنجاب کی صحافی عمران ریاض بازیابی کیس کی سماعت بند کمرے میں کرنے کی استدعا

لاہور :آئی جی پنجاب نے صحافی عمران ریاض بازیابی کیس کی سماعت بند کمرے میں کرنے کی استدعا کردی اور کہا بہت ساری باتیں سامنے بتانے والی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں صحافی عمران ریاض کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کےچیف جسٹس امیر بھٹی نے درخواست پرسماعت کی۔

آئی جی پنجاب اور وزارت دفاع کے لیگل ایڈوائزر عدالت میں پیش ہوئے ، آئی جی پنجاب نے عدالت میں کہا کہ بہت ساری باتیں سامنے بتانے والی نہیں ، استدعا ہے سماعت بند کمرے میں کی جائے۔

جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت اس کیس کی چیمبر میں سماعت کرے گی، عدالت سارے حقائق جاننا چاہتی ہے تو ،آئی جی پنجاب نے کہا عمران ریاض کے معاملےپرمعاونت لےرہے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ سماعت میں لاہور ہائیکورٹ نے اینکر عمران ریاض کی بازیابی کے لیے پولیس کو مہلت دیتے ہوئے عمران خان کے والد کو گمشدگی کے متعلق شواہد پولیس کو دینے کی ہدایت کی تھی۔

عمران ریاض کے والد نے نشاندہی کی تھی کہ اُن کے بیٹے نے ایک وی لاگ کیا جس پر اسے انتقام کا نشانہ بنایا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے تھے کہ یہ تو ذریعہ معاش بن گیا ہے کہ جتنے بڑے الزامات لگائیں اتنے پیسے آتے ہیں، جائیں قرآن پاک پڑھیں اور دیکھیں کہ قرآن کیا کہتا ہے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں