اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

غیر مسلم مسلمان کی جائیداد کی وراثت کا حقدار نہیں: عدالتی فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ کوئی غیر مسلم اپنے مسلم رشتہ دار کی جائیداد میں سے جانشین یا پیش رو کی حیثیت سے کوئی حصہ وراثت کا حقدار نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس چوہدری محمد اقبال نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں اراضی کی منتقلی سے متعلق 2 نچلی عدالتوں کے فیصلوں کو برقرار رکھتے ہوئے فیصلہ جاری کیا۔

متوفی زمیندار عقیدے کے لحاظ سے مسلمان تھا اور اس کی وفات کے بعد جائیداد اس کے بچوں تین بیٹوں اور دو بیٹیوں کو منتقل کردی گئی تھی۔

- Advertisement -

تاہم متوفی کے ایک پوتے نے اپنے ایک چچا کے حق میں جائیداد کی منتقلی کو چیلنج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چچا عقیدے کے لحاظ سے احمدی ہیں اور اس وجہ سے وہ اپنے مرحوم مسلم والد کی جائیداد کے وارث نہیں ہوسکتے۔

عدالتوں نے پوتے کے حق میں فیصلہ سنایا، جس نے بعد ہونے والی تبدیلیوں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، جرح کے دوران غیر مسلم شخص کے ایک وارث (بیٹے) نے بھی گواہی دی کہ اس کے والد احمدی تھے۔

لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنایا کہ مسلمان کی جائیداد میں سے کسی غیر مسلم کو حصہ نہیں دیا جاسکتا، اسلامی تعلیمات کے مطابق کوئی غیر مسلم کسی مسلم کی جائیداد میں حصہ کا حق دار نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں