تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

لاہور ہائی کورٹ کا عمران خان کو ساڑھے 5 بجے پیش ہونے کا حکم

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ساڑھے5 بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک آپریشن سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس طارق سلیم شیخ کیس کی سماعت کی۔

عدالت میں پی ٹی آئی کے وکلانے طے کیے گئے ٹی او آرز پڑھ کر سنائے، ایڈووکیٹ جنرل اشتیاق اے خان نے بتایا کہ سیکیورٹی کیلئےصوبائی کابینہ کی ہدایات پر عمل کیا جائے گا، شبلی فراز سےسیکیورٹی کے معاملے پر تعاون کریں گے۔

اشتیاق اے خان کا کہنا تھا کہ مینار پارکستان جلسے کو اتوار سے پیر کے دن منتقل کر دیا گیا ہے،اس نکتے پر اتفاق ہوا جلسے ،ریلی کیلئے5دن پہلے معاملات طے ہوں گے ، یہ معاملہ تو طے ہو گیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ویسے تو باتیں اچھی کی ہیں دوبارہ اس کو ڈرافت کیا جائے، ٹی او آرز کیا ہوتے ہیں معاہدے میں ترمیم کریں۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ آپ حکم نامے میں جو لکھ دیں اسکےمطابق ترمیم کر لیں گے، وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائرکر رکھی ہے ،عدالت عمران خان کو ہائیکورٹ تک آنے کی اجازت دے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ پولیس تفتیش سے ہم نہیں روک رہے مگر انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے۔

آئی جی پنجاب نے عدالت میں کہا کہ آپ کے حکم پر ہم نے مل کر کچھ نکات طے کئے، عدالت اس معاملے پر احکامات جاری کرے۔

وکیل اشتیاق اےخان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حفاظتی ضمانت کیلئےعدالت میں پیش ہونا ہے جبکہ خواجہ حارث نے کہا کہ عدالت آئی جی پنجاب کو حکم دیں عمران خان کی پیشی کیلئے مناسب انتظامات کریں عدالتی احکامات پرانڈر ٹیکنگ سیشن عدالت میں پیش کر دیئے ہیں۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ قانون کے آگےسب برابر ہیں، عمران خان چاہتے ہیں کہ حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت آئیں۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمے میں کہا کہ آپ کو اس پر کوئی اعترأض تو نہیں ، جس پر ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ، سیشن عدالت نے وارنٹ معطل کرنے کی درخواست مستردکی، اس عدالت نے پولس کو روک رکھا ہے ، ان وارنٹس کیا بنے گا۔

جس پر چیف جسٹس ہائیکورٹ نے پوچھا میں نے وارنٹ کی تعمیل سےکب روکا تو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ کے حکم سے یہی تاثر ملا ، جس پر عدالت نے کہا یہ تاثر تو آپ نے خود لیا۔

لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کو ساڑھے 5 بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا اور ایس ایس پی آپریشنز کو عدالت تک پہنچانے کی ہدایت کردی۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں