اشتہار

تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ پر قابو پانے کے لئے ہفتے میں دو روز تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم دے دیا اور دفاتر میں ورک فرام ہوم کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ پر قابو پانے کے لیے درخواستوں پر سماعت پوئی، جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔

عدالت نے پنجاب میں اسموگ پر قابو پانے کے لئے ہفتے میں دو روز سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم دے دیا اور کہا متاثرہ علاقوں میں دفاتر بند اور ورک فرام ہوم کی ہدایت بھی جاری کردی۔

- Advertisement -

عدالت نے لاہور ڈویژن،شیخوپورہ، جھنگ، خانیوال، بہاولنگرمیں دو روز نجی و سرکاری دفاتربند کرنے کا حکم دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے عدالتی حکم پر بروقت عمل درآمد نہ کرنے پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے جھنگ، حافظ آباد ، خانیوال ، ننکانہ ،بہاولنگر ،شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنرز کے فوری تبادلے کا حکم بھی دیا اور کہا چیف سیکریٹری پنجاب فوری ان افسران کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے ٹائر اورفصلوں کی باقیات جلائی جا رہی ہیں، لگتا ہے چیف سیکرٹری پنجاب سوئے ہوئے ہیں۔

وکیل ایل ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے صرف ستر روز میں انڈر پاس تعمیر کرایا ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے اس پر تو آپ کو ستارہ امتیاز ملنا چاہیے، اس تعمیر کے بعد جو اسموگ آئے گی وہ پوری سردیاں ہم بھگتیں گے، آپ تو انڈر پاس بنانے میں ماہر ہوگئے لیکن باقی چیزوں کوکون دیکھے گا۔

عدالت نے کہا کہ سب سے زیادہ اسموگ گاڑیوں کے دھوئیں سے بنتی ہے۔۔پنجاب حکومت سرکاری اسٹاف کیلئےالیکٹرک موٹرسائیکلیں خریدیں اورسائیکلنگ کو فروغ دیں۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں