اشتہار

زمان پارک میں پولیس پر پٹرول بم پھینکنے اور تشدد کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستیں مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے زمان پارک میں پولیس پر پٹرول بم پھینکنے اور تشدد کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواستیں مسترد کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے زمان پارک میں پٹرول بم پھینکنے اور تشدد کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

فل بنچ کے رکن جسٹس امجد رفیق نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا، جس میں عدالت نے زمان پارک میں پولیس پر پٹرول بم پھینکنے اور تشدد کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواستیں مسترد کر دیں۔

- Advertisement -

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، ہائی کورٹ نے مقدمات کی تفتیش کے لیے قائم جی آئی ٹی کی تشکیل قانون کے مطابق ہے. 28 صفحات پر مشتمل فیصلہ میں قرار دیا گیا کہ درخواست گزار انفرادی طور پر ٹرائل کورٹ میں انسداد دہشت گردی دفعات کے اطلاق بارے میں رجوع کرسکتا ہے۔

تین رکنی بنچ نے 5 مئی کو درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کیا تھا، فواد چودھری ، حماد اظہر اور مسرت جمشید چیمہ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، درخواستوں میں جے آئی ٹی کی تشکیل کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں