تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

جسٹس شجاعت علی خان نے اکمل خان کی درخواست پرسماعت کی ، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

یاد رہے عدلیہ مخالف اور توہین آمیز تقریر پر مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست وکیل رانا شاہد نے لاہور ہاٸی کورٹ میں داٸر کی، جس میں نشاندہی کی گئی کہ مریم نواز نے سرگودھا میں ورکر کنونشن میں تقریر میں عدلیہ مخالف بات کی۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز نے بغیر ثبوت تقریر میں ججز کو سکینڈلاٸز کیا، مریم نواز کی تقریر سے پوری دنیا میں پاکستانی عدلیہ کا وقار مجروح ہوا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کاررواٸی کرے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں