جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کوئی مقدس گائے نہیں جس نے توشہ خانے سے جو تحائف لئے سامنے لایا جائے، عدالت کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن سے 2002 سے پہلے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہا کوئی مقدس گائے نہیں جس نے توشہ خانے سے جو تحائف لئے سامنے لایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں توشہ خانہ سے شخصیات کے تحائف وصول کرنےکی تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس عاصم حفیظ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ، اعزاز ڈار سیکرٹری کیبنٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ کابینہ نے 2002 کے بعد کا ریکارڈ ڈی کلاسیفائیڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ دو سوال ہیں 2002 سے پہلے کا ریکارڈ پر استثنیٰ کیوں ہے، کوئی مقدس گائے نہیں جس نے جو تحائف لئے سامنے لایاجائے۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ پر 2002 کے بعد کا ریکارڈ جاری کریں گے۔

عدالت نے ریمارکس دیے 2002 سے پہلے کا ریکارڈ سامنے بھی لانا ضروری ہے، جو جواب دینا ہے تحریری صورت میں دیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ ٹھیک ہے حکومت قانون بنا رہی ہے تو عدالت بھی معاملے کودیکھےگی، یہ بھی دیکھیں گے بیرون ممالک سےتعلقات کیسےمتاثرہوسکتےہیں۔

عدالت کا مزید کہنا تھا کہ لگتا ہے حکومت عوام کو ریکارڈ نہیں دکھانا چاہتی، 2002 کے بعد تحائف کا ریکارڈ سامنے لایا جائے۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ 2002 سے پہلے کا ریکارڈ وزارت خارجہ کے پاس تھا تصدیق نہیں کرسکتے، جس پر عدالت نے کہا ہم چاہتے ہیں جو پہلے ہوا ہوچکا اب مستقبل میں ایسا نہ ہو، یہ سامنے آنا چاہئے کہ کس نے کیا کیا لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن سے 2002 سے پہلے کا ریکارڈ طلب کرلیا اور کہا کس نے کیا تحائف حاصل کئے سامنے آنا چاہئے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں