ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سوار کو پیٹرول فراہم نہ کرنے کا نوٹیفکیشن معطل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سوار کو پیٹرول فراہم نہ کرنے کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری میاں عرفان بشیر کی درخواست پر سماعت کی، جس میں ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سوار کو پیٹرول فراہم نہ کرنے کے نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سوار کو پیٹرول نہ دینے کا کوئی قانون نہیں ہے۔

- Advertisement -

جس پر درخواست گزار کے وکیل یاسر اسلام نے بتایا کہ پیٹرول ایک بنیادی ضرورت ہے، اس نوٹیفکیشن سے شہری متاثر ہو رہے ہیں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ اسی نوعیت کا پہلے بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا لیکن عدالت نے کالعدم قرار دے دیا، وکیل نے استدعا کی کہ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سوار کو پیٹرول نہ دینے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

لاہور ہائی کورٹ نے ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سوار کو پیٹرول فراہم نہ کرنے کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا اور قریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں