اتوار, جون 29, 2025
اشتہار

جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقی بیٹر لوآن دری پریٹوریس نے ٹیسٹ ڈیبیو پر ہی جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

جنوبی افریقا کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر لوآن دری پریٹوریس نے ہفتے کے روز ریکارڈ بک الٹ پلٹ کردی اور پاکستان کے لیجنڈ بیٹر جاوید میانداد کا ریکارڈ بھی ڈیبیو پر توڑ دیا۔

پریٹوریس نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 19 سال اور 93 دن کی عمر میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 153 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

جاوید میانداد نے 1976 میں لاہور ٹیسٹ کے دوران نیوزی لینڈ کے خلاف 19 سال اور 119 دن کی عمر میں 163 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور ڈیبیو پر سنچری کرنے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے تھے۔

پریٹوریس نے ہم وطن گریم پولاک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 1964 میں 19 سال اور 317 دن کی عمر میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

وہ پاکستان کے سلیم ملک، پرتھوی شا، زمبابوے کے ہیملٹن مساکاڈزا اور بنگلادیش کے محمد اشرفل جیسے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوکر ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے پانچویں سب سے کم عمر بیٹر ہیں۔

علاوہ ازیں پریٹوریس ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے والے جنوبی افریقا کے ساتویں بیٹر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں