جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

معروف ہالی ووڈ اداکار کا ایکشن فلموں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی ووڈ کے معروف اداکار نیام لیسن نے ایکشن فلموں سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ رواں برس اگر کووڈ 19 نے اجازت دی تو وہ فلموں کے علاوہ کئی دیگر سرگرمیاں انجام دیں گے۔

شمالی آئر لینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار لیام نیسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی 2 زیر تکمیل فلموں کی ریلیز کے بعد ایکشن فلموں سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ لیام رواں برس جون میں 69 سال کے ہوجائیں گے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی عمر سے نصف لڑکوں کی پٹائی کرنے کو بہت مس کریں گے۔

- Advertisement -

لیام کا کہنا تھا کہ وہ مزید سپر ہیروز فلموں میں بھی کام نہیں کریں گے تاہم انہوں نے فلم ونڈر وومن کی ڈائریکٹر پیٹی جینکنز کو کہا ہے کہ وہ چاہیں تو ونڈر وومن 3 میں وہ ونڈر وومن کے والد کا کردار نبھا سکتے ہیں۔

لیام کو اب تک متعدد اکیڈمی اور گولڈن گلوب ایوارڈز کے لیے نامزد کیا جاچکا ہے۔ ان کی تھرلر فلم سیریز ٹیکن نہایت مشہور ہے جو آج بھی شوق سے دیکھی جاتی ہے۔

لیام کا کہنا ہے کہ رواں برس وہ فلموں کے علاوہ بہت سی دیگر سرگرمیاں انجام دینے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم اس کا انحصار کووڈ 19 سے پیدا ہونے والے حالات پر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں