کراچی: تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق کا کہنا ہے کہ نام نہاد لبرلز نے کبھی کشمیر کے مسئلے پر آواز نہیں اٹھائی، حالیہ دھرنے میں ان لوگوں کو کسی سانحے کا انتظار تھا۔
اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ابرار الحق کا کہنا تھا کہ میرے ذاتی رائے ہے کہ نام نہاد لبرلز کسی اور کے ہاتھوں میں کھیلتے نظر آتے ہیں، لگتا ہے حلف نامے کی تبدیلی کے پیچھے بھی انہی لبرلز کا ہاتھ تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ نام نہادلبرلزدھرنےکا حل افہام وتفہیم سے نہیں بلکہ خانہ جنگی سے چاہتےتھے ، ان لوگوں نے کبھی کشمیر کی آزادی پر آواز بلند نہیں کی، ٹی وی پر بیٹھ کر چند نام نہاد لوگ گمراہی پھیلا رہے ہیں۔
ابرار الحق کا مزید کہان تھا کہ لبرلز ہمیشہ معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کے حامی ہوتے ہیں مگر پاکستان کے نام نہاد لوگ حالیہ دھرنے میں سانحے کے منتظر تھے۔
پروگرام میں شرکت کرنے والے معروف تجزیہ نگار مبشر زیدی کا کہنا تھا کہ ’ہمارے ملک میں دو قسم کے لبرلبز ہیں جن میں ایک طبقہ انتہاء پسند جبکہ دوسرا پروگریسو ہے‘۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں آج تک کسی لبرل نے کوئی بھی شدت پسندانہ کارروائی میں حصہ نہیں لیا، حقیقی لبرل ملک میں آئین و قانون کی صحیح معنوں میں بالادستی چاہتے ہیں‘۔