تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تبادلے، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات

راولپنڈی: پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر وتبادلے کیے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید  کی جگہ سردار حسن اظہر حیات کو کمانڈر پشاور کور تعینات کردیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اس سے قبل ملٹری سیکریٹری کے عہدے پر تعینات تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کی جگہ کور کمانڈر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو ملٹری سیکریٹری پاک فوج تعینات کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل لیفٹیننٹ سردار سرفراز علی کی شہادت کے بعد ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کیا گیا تھا.

Comments

- Advertisement -