اشتہار

کراچی میں جان بچانے والی دوائیں نایاب، مریض رل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں بلیک میں فروخت کے باعث دواؤں کا بحران برقرار ہے ، شوگر،بلڈپریشر،درددل کی دوائیں نہ ملنے سے مریض رل گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جان بچانے والی دوائیں نایاب ہوگئیں ، جس کے باعث ملک بھر میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور شوگر،بلندفشارخون اورامراض قلب کی کئی دوائیں نہ ملنے سے مریضوں کی جان کو خطرہ ہے۔

سرکاری اسپتالوں میں صرف او پی ڈی سروس فراہم کی جاتی ہے جبکہ جان بچانے والی ادویات کی قلت کے ساتھ دستیاب ادویات کی مارکیٹ میں من مانی قمیتں وصول کی جاتی ہیں۔

- Advertisement -

جان بچانے والی ادویات کی قلت نے مریضوں کے لیے صورت حال سنگین بنادی ہے، ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ڈریپ اور محکمہ صحت کی جانب سے عملی اقدامات نہ ہونے کے سبب ادویات کی قلت اور بلیک میں فروخت کی بڑی وجہ ہے۔

دوسری جانب فارماسیوٹیکل مینوفیکچررزایسوسی ایشن نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری 262ادویات کی قیمتوں میں اضافےکی اجازت دے۔

پی پی ایم اے کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں ڈیڑھ سال سےزیرالتواہیں،مقامی ادویات کی عدم دستیابی سےجعلی اوراسمگل ادویات کاستعمال بڑھ گیا، مارکیٹ میں پہلےہی 100سےزائدضروری ادویات دستیاب نہیں ، حکومت نے مطالبہ نہ مانا تو جان بچانے والی ادویات ناپیدہوجائیں گی۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں