تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

آسمانی بجلی گرنے سے 13 افراد ہلاک، متعد زخمی

نئی دہلی : بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں13افراد ہلاک اور متعدد کے زخمی ہو نے اطلاعات ہیں، سیلاب کی وجہ سے 28 دیہات بھی شدید متاثر ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے مختلف علاقوں میں بارش اور گرج چمک کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے الگ الگ واقعات میں 13 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

ریلیف کمشنر سنجے گوئل نے اس سلسلہ میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے غازی پور میں چار ، کوشامبی میں تین ، کوشی نگر اور چترکوٹ میں دو ، جون پور میں ایک اور چندؤلی میں ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے متعلقہ ضلعی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو چار لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کریں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بھی شدید بارشوں کے دوران مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

خیال رہے کہ جون میں ریاست میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد جبکہ صوبہ بہار میں جولائی 2019 میں بھی آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -