جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

آسمانی بجلی مسافر بردار طیارے سے ٹکرا گئی، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

پانامہ سٹی : سینکڑوں مسافروں کو پانامہ لے جانے والے جہاز سے آسمانی بجلی ٹکرا گئی، خوف ناک منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسافر بردار طیارے کو آسمانی بجلی کا سامنا جنوبی امریکی ملک پانامہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈنگ سے قبل پیش آیا۔

مسافر بردار طیارہ بوئنگ 737 میکس 30 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کررہا تھا کہ اچانک آسمانی بجلی طیارے کی نوک سے آٹکرائی۔

بجلی ٹکرانے سے جہاز یا اس میں سوار 140 مسافروں کو کوئی نقصان نہیں پہچان اور تمام مسافر بحفاظت اپنی منزل پر پہنچ گئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ 140 مسافروں کے ہمراہ پانامہ سٹی جارہا تھا، آسمانی بجلی ٹکرانے کا خوف ناک منظر کاک پٹ میں کیمرے نے اپنی آنکھ مین محفوظ کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں