لاہور: تفتیشی ٹیم نے لنک روڈ زیادتی کیس کی تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیمیں ملزم شفقت علی کا پولی گرافک ٹیسٹ کرائیں گی، سچ اور جھوٹ جاننے والے ٹیسٹ کی مدد سے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
علاوہ ازیں گجرپورہ زیادتی کیس میں پنجاب پولیس نے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے دائرہ کار دیگرصوبوں تک بڑھاتے ہوئے دوسرے صوبوں سے رابطہ کرلیا ہے اور ملزم کی تفصیلات شیئرکردی ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے صوبے کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی کے احکامات کردیے ہیں جبکہ ملزم عابد کی گرفتاری کے لیے ٹیموں کے مختلف شہروں میں بھی رابطے جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم عابد کے حلیہ بدلنے کی اطلاع پر پولیس نے 7خاکے تیار کروا لیے ہیں جنہیں تفشیشی ٹیموں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تاہم پولیس عابد کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام نظر آرہی ہے۔