تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

ایک چمچ السی پاؤڈر اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ چہرے کے داغ دھبے بالکل ختم

داغ دھبے اور جھائیاں ہونا چہرے کی دلکشی اور رونق کو ختم کردیتا ہے، اس مسئلے کے حل کے لیے گھر میں کچھ اشیا سے نہایت کارآمد نسخہ بنایا جاسکتا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر ام راحیل نے داغ دھبوں کو دور کرنے کے لیے نہایت کارآمد طریقہ علاج بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے ایک پیالی میں ڈسپرین کی ٹیبلیٹ ڈالیں اور اس کے ساتھ بھیگی ہوئی السی کا پاؤڈر ایک چمچ اور ایک چمچ کافی بھی شامل کرلیں۔

اس کے بعد ایک چٹکی بیکنگ پاؤڈر ڈال کر اس کو اچھی طرح مکس کریں اور فوراً چہرے پر داغ دھبوں کی جگہ لگالیں۔ اور تھوڑی دیر بعد پورے چہرے پر لگا کر 5 منٹ بعد برف کے ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھو لیں۔

ڈاکٹر ام راحیل کا کہنا تھا کہ اس نسخے پر عمل کرنے سے داغ دھبے فوری طور پر ختم ہوجائیں گی اور چہرہ ترو تازہ ہوجائے گا۔

Comments

- Advertisement -