تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حملہ جمعہ کے خطبے کے فوراََ بعد ہوا‘امام مسجد

کرائسٹ چرچ: امام لن ووڈ مسجد مولانا عبدالطیف کا کہنا ہے کہ ایک نمازی نےحملہ آورپرچھلانگ لگائی اوراس سے گن چھین لی، اس کے بعد حملہ آوربھاگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں حملے کا نشانہ بننے والی مسجد کے امام نے اپنے بیان میں کہا کہ نیوزی لینڈ پُرامن ملک ہے۔

امام لن ووڈ مسجد مولانا عبدالطیف نے کہا کہ حملہ جمعہ کے خطبے کے فوراََ بعد ہوا، سمجھ میں نہیں آیا کیوں ہوا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک نمازی نےحملہ آورپرچھلانگ لگائی اوراس سے گن چھین لی، اس کے بعد حملہ آوربھاگ گیا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کو مالی مدد فراہم کرے گی، متاثرہ خاندانوں کو ہرطرح کا تعاون فراہم کیا جائے گا۔

جیسنڈا ایرڈن نے کہا کہ مساجد کی سیکیورٹی کے لیے سہولیات مہیا کررہے ہیں، مقامی آبادی کی سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔

نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 49 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے کردی۔

Comments

- Advertisement -