اشتہار

شیر کی اڑتی زلفوں کے سب اسیر ہوگئے، خوبصورت ویڈیو پر دلچسپ تبصرے

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے افسانوں، فلموں اور شاعری میں اب تک حسیناؤں کی ہوا میں اڑتی زلفیں دیکھی ہوں گی لیکن اب جنگل کے بادشاہ کی اڑتی زلفوں نے ایک دنیا کو اپنا اسیر بنا لیا ہے۔

’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘ کے مصداق اکثر شاعروں کی شاعری، رومانوی فلموں اور افسانوں میں حسیناؤں کی اڑتی زلفوں کا ذکر اور منظر کشی ہوتی ہے جس کی ایک دنیا دیوانی ہوتی ہے۔ لیکن ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک سکون سے بیٹھے اور مست ہوا سے لطف اندوز ہونے جنگل کے بادشاہ یعنی شیر کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے بال (زلفیں) ہوا میں اڑ رہی ہیں۔

کروڑوں صارفین اس ویڈیو کو دیکھ کر شیر کی زلفوں کے اسیر ہوچکے ہیں اور اس پر انتہائی دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی یہ دلچسپ ویڈیو کینیا کے نیشنل پارک کی ہے جہاں سرد موسم میں جنگل کا بادشاہ دھوپ کی گرمی لینے ایک اسٹینڈ پر سکون سے بیٹھا تو منچلی ہوا نے اس کے بال اڑانا شروع کردیے۔ ہوا میں بکھرتے بال کسی کو اتنے من بھائے کہ اس نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جس کے بعد یہ انتہائی مقبول ہوگئی۔

اس خوبصورت ویڈیو کو اب تک 12 ملین سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور جس نے بھی اس کو دیکھا وہ اسے ری ٹوئٹ کیے بغیر نہ رہا۔

اس دلچسپ ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اس پر دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں۔ کسی نے بالوں کی خوبصورتی کے ٹوٹکے پوچھے تو کسی نے شیمپو کا نام معلوم کرلیا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے شیر سے بالوں کی دیکھ بھال کا طریقہ دریافت کیا تو ایک منچلے نے جنگل کے بادشاہ سے سوال کردیا کہ وہ اتنے خوبصورت اور چمکتے بالوں پر کون سال شیمپو استعمال کرتا ہے۔

ایک صارف نے خانگی زندگی کی عکاسی کرتے ہوئے اپنے تبصرے میں لکھا کہ جنگل کے بادشاہ کے پاس خود کے لیے بس 5 منٹ ہیں اس کے بعد تو اسے بیوی کے پاس واپس جانا ہوگا۔

ان ہی دلچسپ تبصروں کے درمیان ایک صارف نے شیر کو شاندار جانور قرار دیتے ہوئے دعائیہ ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ وہ کسی شکاری کی بھینٹ نہ چڑھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں