بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

ورلڈ کپ کوالیفائر میں ارجنٹینا کی مشکلات بڑھ گئی، میسی ٹیم سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ کوالیفائر ارجنٹینا کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ اسٹار فٹبالر لیونل میسی ٹیم سے باہر ہوگئے۔

اسٹار فٹبالر لیونل میسی انجری کے باعث یوراگوئے اور برازیل کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے، چیمپئن کپتان کو میجر لیگ ساکر میں پٹھوں میں تکلیف محسوس ہوئی تھی۔

انجری کے باعث لیونل میسی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ارجنٹینا کی ٹیم 12 میچز میں 25 پوائنٹس کیساتھ کوالیفائنگ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قابض ہے جبکہ جمعہ کو دوسرے نمبر کی ٹیم یوروگوئے کیخلاف میدان میں اُترے گی۔

بعدازاں ارجنٹینا کی ٹیم 25 مارچ کو روایتی حریف برازیل کیخلاف اہم مقابلے میں ٹکرائے گی، بزایل کو نیمار جبکہ ارجنٹائن کو میسی کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں