دوران آپریشن کسی مریض کے پیٹ میں سرجیکل اوزار رہ جانے کی خبریں آئے روز میڈیا میں نشر کی جاتی ہیں مگر یورپی ملک لتھوینیا میں انوکھا آپریشن کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز نے مریض کے پیٹ سے دھاتی اشیا نکالی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ مریض جس کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے، اسے پیٹ میں شدید تکلیف کی شکایت پر لتھوینیا کے شہر کلائیپیڈا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا، ضروری ٹیسٹ کے بعد پیٹ کے ایکسرے سے معلوم ہوا کہ ان کے جسم میں 10 سینٹی میٹر (چار انچ) کے کچھ دھاتی ٹکڑے موجود تھے۔
مریض کی جان کے خطرے کے پیش نظر فوری آپریشن کیا گیا،سرجن ساروناس ڈیلیڈینس کی زیر نگرانی تین گھنٹے کا طویل آپریشن کیا، اس دوران مریض کے پیٹ سے (دھات کا) چھوٹے سے چھوٹا ٹکڑا بھی نکال دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر نے لڑکی کے پیٹ سے 2 کلو وزنی ’بالوں کا گُچھا‘ نکال لیا
بعد ازاں اسپتال نے مقامی میڈیا کو کیلوں اور پیچوں سے بھری سرجیکل ٹرے کی ایک تصویر فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مریض کے پیٹ سے نکالی گئی دھاتی اشیا کا وزن لگ بھگ ایک کلو گرام کے قریب ہے۔
کلائیپیڈا اسپتال کے ہیڈ سرجن الگریڈاس سلیپیویکیس نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں اس عمل کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘ ہم نے پہلے کھبی ایسا نہیں دیکھا’۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مریض نے شراب نوشی ترک کرنے کے بعد گذشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے دھاتی اشیا نگلنا شروع کردی تھیں۔