تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

پاکستانی ’لٹل ماسٹر‘ کے دنیا بھر میں چرچے، معروف کھلاڑی ملنے پہنچ گئے

لاہور: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک روز قبل ایک ایسے باصلاحیت ننھے کرکٹر کی ویڈیو وائرل ہوئی جسے معروف بلے باز نے ’لٹل ماسٹر سچن‘ قرار دیا۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو لاہور سے تعلق رکھنے والے 6 سالہ گوہر لیاقت کی ہے، جنہوں نے معروف پاکستانی کرکٹرز سمیت شائقین کرکٹ اور بین الاقوامی نشریاتی ادارے کو بھی متاثر کیا۔

قادر خواجہ نامی صارف نے سب سے پہلے گوہر لیاقت کی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ بہت ہی مہارت کے ساتھ بیٹنگ کررہے تھے۔

ویڈیو میں بچے کا فٹ ورک تو شاندار تھا ہی مگر اُس کے کور ڈرائیو، کٹ اور پل شاٹ بھی  بہت کمال تھے۔ قادر نے لکھا کہ گوہر لیاقت کے پسندیدہ کھلاڑی بابر اعظم اور محمد یوسف ہیں، وہ مسکراتے چہرے  کے ساتھ پُراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز  احمد بھی ننھے کرکٹر سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے جبکہ راشد لطیف نے اسے ’سچن ٹنڈولکر‘ قرار دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اظہر علی نے بھی گوہر لیاقت کی تعریف کی جبکہ تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ملاقات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے محمد یوسف نے لکھا کہ ’ کل اس بچہ کی ویڈیودیکھی تھی،آج اس سےملنےگیا، مجھے اس کی عمر 6 سال سے بھی کم محسوس ہوئی، اسے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کیونکہ اللہ نے اس کو بے پناہ ٹیلنٹ سے نوازا ہے‘۔ انہوں نے گوہر لیاقت کی کامیابی کے لیے بھی دعا کی۔

Comments

- Advertisement -