ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

لیور پول کے فارورڈ محمد صلح فٹبالر آف دی ایئر قرار

اشتہار

حیرت انگیز

فٹبال رائٹرز ایسوسی ایشن نے محمد صلاح کو فٹبالر آف دی ایئر قرار دے دیا۔

لیور پول کے فارورڈ محمد صلح کو فٹبال رائٹرز ایسوسی ایشن نے شاندار سیزن کے بعد سال کا بہترین فٹبالر قرار دیا ہے جس میں انہوں نے تمام مقابلوں میں 33 گول کیے۔

مصری اسٹار آرسنل کے لیجنڈ تھیری ہنری کے بعد صرف دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے تین بار یہ اعزاز حاصل کیا۔

ایف ڈبلیو اے کے مطابق صلاح نے 90 فیصد ووٹ حاصل کیے جو اس صدی میں ریکارڈ کیا گیا سب سے زیادہ جیتنے والا مارجن ہے۔

صلاح کی شاندار کارکردگی نے لیورپول کو پانچ سالوں میں دوسری بار پریمیئر لیگ کا ٹائٹل حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

32 سالہ فٹبالر نے حال ہی میں لیورپول کے ساتھ اپنے معاہدے کو مزید دو سال کے لیے بڑھایا ہے۔

محمد صلاح کسی پریمیئر لیگ سیزن میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے کا ریکارڈ برابر کرنے سے صرف ایک گول دور ہیں۔

صلاح نے لیورپول میں شمولیت کے بعد پہلی بار 2017-18 کے سیزن میں ایف ڈبلیو اے فٹبالر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا تھا۔ یہ ایوارڈ اس سے قبل کرسٹیانو رونالڈو سمیت قابل ذکر فٹبالرز جیت چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں