تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

‘کرونا وائرس کیساتھ زندگی گزارنا ہوگی’

کرونا ویکسین تیار کرنے والی امریکی کمپنی فائزر کے سی ای او نے لوگوں کو کرونا وائرس کے ساتھ زندگی گزارنے کی ہدایت جاری کردی۔

امریکی کمپنی فائزر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر البرٹ بورلا نے کرونا وائرس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں کو کرونا وائرس کے ساتھ ایسی ہی زندگی گزارنی ہوگی جیسے دیگر وائرسز کے ساتھ رہ رہے ہیں کیوں کہ کرونا احتیاطی تدابیر کے باوجود پھیل رہا ہے۔

انہوں نے وائرس کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریٹمنٹ (منہ کے ذریعے دی جانے والی ادویات) کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فائزر کا مقصد فلو شاٹ کی طرح سالانہ بنیادوں پر استعمال ہونے والی کووڈ ویکسین کو تیار کرنا ہے۔

فائزر سی ای او نے 13 مارچ کو ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ کمپنی کی جانب سے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنستریشن میں ویکسین کی چوتھی خوراک کا ڈیٹا جمع کرایا جارہا ہے۔

ان کا ماننا ہے کہ ویکسین کی چوتھی خوراک بیماری سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے۔

البرٹ بورلا نے کہا کہ ہم ایک نئی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو وائرس کی تمام اقسام بشمول اومیکرون سے تحفظ فراہم کرے گی جب کہ اس سے کم از کم ایک سال تک تحفظ مل سکے گا۔

Comments

- Advertisement -