ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بریانی سے مردہ چھپکلی برآمد، ویڈیوز وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر حیدر آباد میں مشہور ریسٹورنٹ سے آرڈر کی گئی چکن بریانی سے مردہ چھپکلی نکل آئی جس کی ویڈیوز نے سب کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وشوا آدتیہ نامی سوشل میڈیا صارف نے حیدر آباد کے مشہور ریسٹورنٹ سے بریانی آرڈر کی لیکن انہیں انتہائی بُرے تجربے کا سامنا کرنا پڑا۔

وشوا آدتیہ کے مطابق چکن بریانی سے مردہ چھپکلی برآمد ہوئی جس کے بعد ریسٹورنٹ کو شکایت کی لیکن ہماری شکایت کو نظر انداز کر دیا گیا۔

- Advertisement -

متعلقہ: کیا شاہ رخ خان کے عالی شان گھر میں چھپکلیاں ہیں؟

بعدازاں، انہوں نے مجبوراً ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور لوگوں نے مشہور ریسٹورنٹ پر سخت تنقید کی۔

یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ بھارت میں اس طرح کے متعدد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں ریاست اتر پردیش میں ایک باپ اور اس کی بیٹی سموسے کے ساتھ غلطی سے چھپکلی بھی چبا کر کھا گئے تھے۔

ضلع ہاپوڑ کے رہائشی منوج کمار نے بتایا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کو بازار سے سموسے خرید کر لانے کو کہا، لیکن انہیں کھاتے ہوئے ہمیں انتہائی خوفناک تجربے کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ میں ایک سموسہ مکمل طور پر کھا چکا تھا، جب میری بیٹی آدھا سموسہ کھا چکی تو اس نے دیکھا کہ اندر مری ہوئی چھپکلی موجود ہے، تھوڑی ہی دیر بعد ہم دونوں کی طبیعت خراب ہونے لگی اور ہم فوراً اسپتال بھاگے۔

بعدازاں، متاثرہ شہری نے سموسے والے کی دکان پر جا کر ہنگامہ برپا کیا تھا۔ منوج کمار نے پولیس اور فوڈ ڈپارٹمنٹ کو طلب کیا لیکن دکان دار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں