منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

اسلامی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 20 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسلامی ترقیاتی بینک اور حکومتِ پاکستان کے درمیان 20 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ ہوگیا۔ سیکریٹری اقتصادی امور اور آئی ایس ڈی بی کے ڈائریکٹر نے فنانسنگ معاہدے پر دستخط کیے۔

اکنامک افیئر ڈویژن کے مطابق رقم سیلاب سے متاثرہ گھروں کی تعمیر، صاف پانی اور صحت کی سہولتوں پر خرچ ہوگی، رقم  خرچ کرنے سے 17 لاکھ سے زائد افراد کے حالات میں بہتری لائی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک کا وفد آج تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچا وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ نے ڈائریکٹر آئی ایس ڈی بی کا خیر مقدم کیا۔

- Advertisement -

اکنامک افیئر ڈویژن کے مطابق وزیر اقتصادی امور نے 2022 کے سیلاب کے دوران 4 ارب بیس کروڑ ڈالر دینے کے وعدے کی تعریف کی اور آئی ایس ڈی بی کے تعاون کو سراہا۔

فریقین کے درمیان آئی ایس ڈی بی کے کنٹری انگیجمنٹ فریم ورک کا تبادلہ اور فریم ورک میں 2025 تک درمیانی مدت کے اسٹریٹجک سمتوں اور ترجیحات کا خاکہ پیش کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق فریم ورک کے تحت معیشت کی بحالی، غربت سے نمٹنا اور معاشی نمو کو بڑھانا شامل ہے، مستقبل میں آئی ایس ڈی بی کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں