پہلگام میں فالس فلیگ آرپریشن کے بعد بھارت کی جارحیت کےخلاف ایل او سی پر رہنے والے بھی تیار ہیں، شہریوں نے کہا بھارت منہ کی کھائے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستانیوں کا جوش و جذبہ بلند ہے، ایل او سی پر رہنے والے شہریوں کو کہنا ہے کہ دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ان کا وہ حال کریں گے کہ یہ گھڑیاں دیکھ کر روئیں گے۔
ایک شہری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، مودی کو پہلے بھی منہ کی کھانی پڑی تھی اس بار بھی منہ کی کھائے گا۔
جنگی ماحول کے پیش نظر ایک شخص کا کہنا تھا کہ اگر مودی نے پاکستان پر حملہ کیا تو ہماری بہادر فوج ایسا جواب دے گی کہ وہ ہمیشہ کےلیے یاد رکھے گا۔
ایک اور شہری نے بھارتی اقدامات پر کہا کہ مودی جو ڈرامہ رچا رہا ہے نہ اسکو پتا نہیں ہے کہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر بنا ہے، ان کو انشااللہ بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا۔