تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 4 بچے شہید، متعدد زخمی

راولپنڈی: بھارتی فورسز جارحیت سے باز نہ آئیں، ایک بار پھر ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر فائرنگ کردی جس کے باعث ایک ہی خاندان کی تین بچیاں اور ایک 15سالہ لڑکا شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کا جنگی جنون کم نہیں ہورہا اور وہ اپنی بزدلانہ حرکتوں سے باز نہیں آرہی، بھارتی فوجی نے ہفتے کو ایل او سی کے مخلتف سیکٹرز پر فائرنگ کی اور آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید ہوگئے جن میں ایک بھائی، دو بہنیں اور ایک کزن جاں بحق ہوگئے۔

بھارتی فوج نے ہفتے کو لائن آف کنٹرول کے نزدک ضلع کوٹلی میں واقع کھوئی رٹہ سیکٹر پر فائرنگ کی اور آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نیتجے میں 16سالہ شہزاد سمیت چار، سات اور گیارہ سال کی تین بچیاں شہید ہوگئے، ان میں دو بہنیں اور ایک کزن شامل ہیں، جب کہ زخمی علیحدہ ہیں۔

آئی ایس پی آر نے 4 افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے،آخری اطلاعات آنے تک کھوئی رٹہ میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی افواج نے شہری آبادی پر گولہ باری کی اور آرٹلری بھی فائر کیے، گولے مکانات پر گرے جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی، ہلاک شدگان اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں سے دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آج صبح بھی بھارتی فوج نے بھمبر سیکٹر میں بروہ اور ٹانڈر کے علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کو دندان شکن جواب دیا۔

بھارتی فوج کی جانب سے فائر بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث سرحدی کشیدگی میں اضافہ اور عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی بحریہ کی آبدوز نے پاکستان کے سمندروں میں داخل ہونے کی کوشش تھی جس کو پاک بحریہ نے بر وقت ردعمل دیتے ہوئے ناکام بنا دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -