تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں آج میرپورخاص ڈویژن میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ڈویژن میں میرپور، بھمبر اور کوٹلی میں ضلع کونسل کی مجموعی طور پر 116 اور یونین کونسل سطح پر 849 نشستیں ہیں۔ میونسپل کارپوریشن میرپور کی 46، بھمبر کی 11 اور کوٹلی کی 14 نشستیں ہیں جب کہ ضلع کونسل میرپور کی 27، بھمبر کی 31 اور کوٹلی کی 58 نشستیں ہیں۔ جن پر مجموعی طور پر 4257 امیدوار ہیں۔

پورے ڈویژن میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 62 ہزار 457 ہے جو اپنے بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب کے لیے ووٹ کا حق استعمال کر رہے ہیں۔ ان میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 56 ہزار 683 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 82 ہزار 499 ہے۔ جن کے لیے مجموعی طور پر 2206 پولنگ اسٹیشنز اور 3376 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

ان پولنگ اسٹیشنز میں سے 874 انتہائی حساس اور 803 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کے لیے 10469 پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جب کہ پنجاب پولیس، رینجرز، ایف سی، آزاد کشمیر پولیس کے دستے بھی فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ ابتدائی دو مراحل میں 7 اضلاع میں انتخابات ہوچکے ہیں جن کے جاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہے جب کہ آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں۔

Comments

- Advertisement -