اشتہار

کراچی میں بلدیاتی انتخابی مہم : الیکشن کمیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کو وارننگ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کے ترقیاتی فنڈز کے اعلان اور وزرا کے دوروں پر کارروائی کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو وارننگ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو وارننگ جاری کردی۔

ترقیاتی فنڈز کے اعلان اور وزرا کے دوروں پر وارننگ جاری کی گئی ، الیکشن کمیشن کی وارننگ پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں اور بلدیاتی امیدواروں کو موصول ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے اجرا وزرا کے دورے پر پابندی ہے، ڈی ایم او خدا بخش کے مطابق کار ریلی اور جلسے کا انعقاد بھی ممنوع ہے۔

دوسری جانب بلدیاتی الیکشن کے دوران وزیراعلیٰ، گورنر اور وزرا کے دورے کے معاملے پر الیکشن کمیشن مانیٹرنگ افسر نے سیاسی جماعتوں صدرو کو ہنگامی مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے میں کہا کہ کراچی میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ شیڈول ہے، سیاسی جماعتیں اور وزرا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔

الیکشن کمیشن نے وارننگ دی کہ امیدواروں پر الیکشن سے دستبردار ہونے کے لیے دباؤ ڈالنا جرم ہے۔

کراچی کےمختلف حلقوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات پر ایڈوائس جاری کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں