تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کراچی میں بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی، کراچی ڈویڑن کے 7 اضلاع میں 1201 نشستوں پر پولنگ 15 جنوری کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بلدیاتی الیکشن کے دوسرا مرحلے کے لئے کراچی میں 15جنوری کو پولنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے ، کراچی ڈویژن کے 7 اضلاع کی 1230 نشستوں میں سے 1201 پر پولنگ ہوگی۔

ضلع شرقی میں 5 افراد کے انتقال کی وجہ سے 215 مجموعی نشستوں میں سے 210 پر انتخاب ہوگا، ۔ ضلع وسطی میں 1 بلامقابلہ اور 2 امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے 225 نشستوں میں سے 222 کے لیے پولنگ ہوگی۔

اس کے علاوہ ضلع جنوبی میں 1 امیدوار کے انتقال کہ وجہ سے 130 میں سے 129 پر انتخاب ہوگا جبکہ ضلع کورنگی میں 5 اامیدواروں کے انتقال اور 1 کے بلامقابلہ منتخب ہونے کی وجہ سے 185 نشستوں میں سے 179 پر پولنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضلع ملیر میں 4 امیدواروں کے بلامقابلہ اور 1 کے انتقال کی وجہ سے 150 میں سے 145 نشستوں پر اور ضلع غربی میں 2 افراد کے انتقال کی وجہ سے 165 نشستوں میں سے 163 پر انتخاب ہوگا۔

ضلع کیماڑی میں 6 امیدواروں کے انتقال اور 1 کے بلامقابلہ منتخب ہونے کی وجہ سے 160 میں سے 153 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

Comments

- Advertisement -