تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

کراچی میں بلدیاتی انتخابات، پیپلزپارٹی کا بڑا اعلان

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور ایم کیوایم ایسی جماعتیں ہیں اگر آمنا سامنا ہو تو بھی کچھ نہیں ہوگا پیپلزپارٹی اپنا مئیر کراچی میں لانے میں کامیاب ہوگی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ 15جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں پی پی پی کا اجلاس ہوا ریلی نکالنے کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے 8 تاریخ کو بلاول ہاؤس سے اسٹار گیٹ تک ریلی نکالی جائے گی ہم چاہتے ہیں سیاسی گہماگہمی ہو ہم نے ریلی کا روٹ سوچ سمجھ کر رکھا ہے جماعت اسلامی کےایونٹ کو سامنے رکھ کر روٹ اپنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیاں کرنا ہمارا اختیار نہیں ہے کوئی ایسا مطالبہ جو ہمارے اختیار میں نہیں تو وہ ہم نہیں کرسکتے سندھ حکومت یا پیپلزپارٹی نہ انتخابات آگے کراسکتی ہے ناحلقہ بندیاں کراسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاگل آدمی ہے بغیر سوچے سمجھے اعلان کرتا ہے اسمبلیوں سے نکلنے کے اعلان کے بعد آج تک نہیں نکلے ہیں جولائی سے اب جنوری تک کچھ نہیں ہوا عمران خان نیا شیخ رشید ہے حرکتیں بھی ایسی ہیں پنجاب میں وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کی حکومت ختم ہوجائے گی نظام چلتا رہے گا اورعمران کی سیاست نیچے جاتی رہے گی عمران خان سیاست کا بھیانک خواب بن کر ختم ہوجائےگا۔

Comments

- Advertisement -