تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سندھ میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کا اہم بیان آگیا

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اور کراچی این اے 245 ضمنی انتخاب ملتوی ہونے سے متعلق الیکشن کمیشن کا بیان آگیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات ممکنہ بارشوں کے باعث ملتوی کیے گئے اور اب بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 28 اگست کو ہو گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ محرم اور موسم کی صورتحال کے باعث این اے 245 کا الیکشن بھی ملتوی کیا گیا ہے۔ این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 21 اگست سے ہو گی۔

New Doc 07-18-2022 23.17

ترجمان نے واضح کیا ہے کہ انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی رپورٹ پر کیا گیا، عوام کی درخواستوں اور محکمہ موسمیات کی رپورٹ پر فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں اتوار 24 جولائی کو کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں پولنگ جب کہ پی ٹی آئی ایم این اے عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن 27 جولائی کو شیڈول تھے۔

Comments

- Advertisement -