اشتہار

کراچی میں بلدیاتی الیکشن ہوں گے یا نہیں، فیصلہ آج متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو کرانے یا نہ کروانے سے متعلق سندھ حکومت کا فیصلہ آج متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ایم کیوایم کو راضی رکھنے کیلئے الیکشن ملتوی کرانے پر غور کر رہی ہے۔ سندھ کابینہ کوآئی جی سندھ پولیس سکیورٹی صورتحال پربریفنگ دیں گے۔

- Advertisement -

ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہےکہ حلقہ بندیاں آج ہی ٹھیک کرلیں گےتو بےشک کل انتخابات کرالیں،بصورت دیگر پندرہ جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دیں گے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی سیٹیں چھینی گئیں جس سے ایم کیو ایم تقسیم ہوگئی، وقت آگیا ہے کہ اب وفاقی حخومت سے الگ ہونا چاہیے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں