اشتہار

لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2022 سینیٹ سے منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایوان بالا کے اجلاس کے دوران لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2022 کی منظور کرلیا جبکہ اجلاس کے دوران اپوزیشن کا احتجاج بھی جاری رہا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرِ صدارت اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2022 کے حق میں 24 اور مخالفت میں 12 ووٹ ڈالے گئے۔

قبل ازیں سینیٹ اجلاس کے دوران کورم کی نشاندہی کی گئی تو صرف 22 اراکین موجود تھے۔ ایوان میں 3 منٹ کے لیے گھنٹیاں بجانے کی ہدایت کی گئی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد بلدیاتی انتخابات اور بینوولنٹ فنڈ ترمیمی بل 2022 منظور

ایوان میں اپوزیشن اراکین نے احتجاج اور شور شرابہ کیا۔ اپوزیشن اراکین کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤ کیا گیا جس پر صادق سنجرانی نے کہا کہ اپنی نشست پر جا کر کورم کی نشاندہی کریں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر شہزاد وسیم نے اظہارِ خیال کیا کہ اجلاس کو بلڈوز کرنا بند کر دیں۔ بعد ازاں سینیٹ سے پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے واک آؤٹ کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں