تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کیا آپ پاس ورڈ بھول گئے؟ اسمارٹ فون ان لاک کرنے کا آسان طریقہ

موجودہ دور اسمارٹ فون کا ہے اور تقریباً ہر گھر میں بچوں کے ہاتھ میں اسمارٹ فون دکھائی دیتا ہے جو اس پر مختلف گیمز کھیلتے ہیں۔

اگر موبائل میں پاس ورڈ لگادیا جائے تو بچے اسے کھولنے کی کوشش کرتے ہیں اور متعدد بار غلط عدد یا پیٹرن سے یہ لاک ہوجاتا ہے۔

تاہم لاک پاس ورڈ کو کھولنے کے تین آسان طریقے ہیں جس کی مدد سے آپ فون دوبارہ ان لاک کرسکتے ہیں لیکن اس سے آپ کا ڈیٹا محفوظ نہیں رہے گا۔

پہلا طریقہ

سب سے پہلے آپ کمپیوٹر میں اینڈرائیڈ ڈیٹا ریکوری سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کریں اس کے بعد ونڈو میں ’ان لاٹ‘ پر کلک کریں اور فون کو یو ایس بی کیبل کی مدد سے کمپیوٹر سے کنیکٹ کریں۔

اس کے بعد آپ وہاں دی گئی ہدایات پر عمل کریں اور اس طرح آپ کو لاک فون منٹوں میں ان لاک ہو جائے گا۔

دوسرا طریقہ

آپ سب سے پہلے اپنے فون کو آف کریں اس کے بعد والیوم ڈاؤن اور پاور بٹن کو ایک ساتھ کچھ سیکنڈز کے لئے پریس رکھیں۔

کچھ سیکنڈ ایسا کرنے کے بعد ریکوری موڈ میں انٹر کریں اور یس ڈیلیٹ آل یوزر کو سلیکٹ کریں۔

اس کے بعد اپنے فون کو ’ری بوٹ‘ کر لیں اس طرح یہ ان لاک ہو جائے گا۔

تیسرا طریقہ

اگر فون میں غلط پاس ورڈ لگ جائے تو اس میں ’فورگیٹ‘ کا آپشن آئے گا اس کو کلک کریں بعد میں آپ کو اپنے گوگل اکاؤنٹ کا یوزر نیم اور پاس ورڈ ڈال کر سائن ان کرنا ہوگا پھر نئے پاس ورڈ کے ساتھ فون کو ان لاک کرلیں۔

Comments

- Advertisement -