تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

عمان میں لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا

مسقط: خلیجی ملک عمان میں آج(4 مارچ بروز جمعرات) سے جزوی لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سلطنت عمان میں 4 مارچ سے 11 مارچ تک جزوی لاک ڈاؤن رہے گا، یہ اقدام کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے تحت ملک میں رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک ہر طرح کی تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

کورونا وائرس، سلطنت عمان نے اہم فیصلہ کرلیا

عمان میں اسپتالوں، صحت مراکز، فامیسیز اور پٹرول پمپس کو لاک ڈاؤن کی پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران ہوم ڈلیوری بھی معطل رہے گی۔

جبکہ اتوار 7 مارچ سے جمعرات 11 مارچ تک تمام سرکاری اسکولوں میں تعلیم آن لائن ہوگی۔

عمانی حکومت کے مطابق اس دوران ملک میں کورونا وبا کی صورت حال کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے گا، آئندہ کے لیے فیصلے نئی صورت حال کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -