ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کراچی میں لاک ڈاؤن ، ٹرانسپورٹرز پیسے کمانے کیلیے مختلف حربے استعمال کرنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہرقائد میں ٹرانسپورٹرز لاک ڈاؤن کے دوران پیسے کمانے کیلئے مختلف حربے استعمال کرنے لگے ، گڈاپ پولیس نے کراچی سے حیدرآباد مسافروں کو ٹرک میں لیجانے کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاک ڈاؤن کا تیسرا روز ہے، اس دوران ٹرانسپورٹرپیسےکمانے کےلیے مختلف حربے استعمال کرنے لگے ، کراچی سے حیدرآباد مسافروں کو ٹرک میں لیجانے کی کوشش کی تاہم گڈاپ پولیس نے ٹرانسپورٹر کی کوشش ناکام بنادی۔

گڈاپ پولیس نے کارروائی کے دوران چیک پوسٹ پر ٹرک کو روک کر تلاشی لی اور 25افرادکواتارلیا، پولیس کا کہنا تھا کہ مسافروں کو وارننگ کے لیے دو گھنٹے روکا گیا،کراچی سے حیدرآباد کا 300 روپے کرایہ لیاجارہا تھا۔

پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور کےخلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانا چاہتی ہے، کچھ لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ سےگزارش ہےمزید سخت اقدامات کریں۔

اویس قادرشاہ نے مراد علی شاہ سے درخواست کی کہ کرفیو نافذ کریں اور کہا ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں ،نشاندہی پر سخت کارروائی ہوگی۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں