تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لاک ڈاؤن کا مطلب معیشت کی تباہی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کا مطلب معیشت کا خاتمہ اور غربت میں تیزی سے اضافہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ لاک ڈاؤن کا مطلب معیشت کی تباہی ہے، کچھ اشرافیہ جو کشادہ مکانات میں رہتی ہے لاک ڈاؤن کی خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف عوام ہیں جو کرونا کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں دوسری طرف ہمارے فرنٹ لائنز ڈاکٹرز اور عملہ خطرے میں ہے، عوام کرونا کی شدت اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت کو سمجھیں۔

عمران خان نے کہا کہ مودی کے لاک ڈاؤن میں ہندوستان میں غریبوں کو کچلا جارہا ہے، لاک ڈاؤن سے غریب آدمی اسی طرح متاثر ہوگا جیسے مودی کے لاک ڈاؤن سے بھارت میں ہوا، کرونا پھیلاؤ روکنے کا واحد حل جو دنیا نے دریافت کیا اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ایس او پیز کے ساتھ معاشی سرگرمی کی اجازت دیتا ہے، ہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بانیوں میں شامل ہیں، سول سوسائٹی، میڈیا، علما، ٹائیگر فورس عوام میں شعور بیدار کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے کوئی نہیں روک سکتا، ہوسکتا ہے آئندہ دنوں میں ہمیں کرونا سے زیادہ متاثر علاقے بند کرنا پڑیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا، اٹلی، اسپین میں ایک دن میں 2 ہزار تک اموات ہوئیں، پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد اُتنی زیادہ نہیں ہے، لاک ڈاؤن میں اصل نقصان غریب لوگوں کا ہے۔

Comments

- Advertisement -