جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ٹڈی دل کی یلغار، اہم میچ روکنا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں بھی ٹڈی دل نے یلغار کر دی جس کے باعث قائداعظم ٹرافی کا اہم میچ روکنا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ کے دوران کھلاڑیوں کو انہونی صورت حال کا سامنا کرنا پڑگیا، قائداعظم ٹرافی میں سندھ اور نادرن پنجاب کے درمیان کھیل جاری تھا کہ اچانک ٹڈی دل نے حملہ کردیا جس کے باعث انتظامیہ نے میچ رکوا دیا۔

ٹڈی دل کی یلغار کے باعث خوف سے سہمے ہوئے فیلڈرز، بیٹسمین اور امپائرز وکٹ کے پاس آ کر جمع ہوگئے، بعد ازاں انتظامیہ نے ایکشن لیا اور ٹڈل دل کو ٹھکانے لگانے کے بعد کھیل کا دوبارہ آغاز کیا۔

گزشتہ روز ٹڈی دل نے کراچی کے علاقے ملیر میں رزعی زمین پر یلغار کی تھی اور کاشتکاروں نے فصل کی تباہی کے خدشے کے پیش نظر حکومت سندھ سے فوری طور پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ٹیکنیکل ایڈوائزر معظم خان کا اس حوالے سے بتانا تھا کہ یہ 1960 کے بعد ٹڈی دل کا کراچی میں پہلا حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کو دنیا کا سب سے خطرناک کیڑا تصور کیا جاتا ہے، یہ فصلیں اور درخت سب کچھ تباہ کر دیتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں