تازہ ترین

بھارت میں بنے لالی پاپ مضر صحت، عوام استعمال نہ کریں، حکام کا انتباہ

عمان کے فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی سینٹر نے ہندوستان میں تیار کردہ ایک برانڈ کے لالی پال کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے عوام کو اسے استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

ٹٓائمز آف عمان کی رپورٹ کے مطابق فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی سینٹر نے بھارت میں "کنگ پاپ” برانڈ کے تیار کردہ "لولی پاپ” کینڈی میں آلودگی کے باعث اسے عوام کے لیے مضر صحت قرار دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ وہ اس کے استعمال سے گریز کریں۔

فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی سینٹر کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں میں تیار کی جانے والی کچھ "کنگ پاپ” جن کی معیاد کی مدت بظاہر اپریل 2022 سے مارچ 2024 تک ہے، تاہم اس کے ظاہری سانچوں میں آلودگی پائی گئی ہے۔

اس حوالے سے ادارے کا مزید کہنا ہے کہ صارفین کی صحت اور حفاظت کے مفاد میں مرکز فی الحال اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے کہ مقامی بازار متاثرہ مصنوعات سے پاک ہوں، اگر مارکیٹ میں اسی سے متعلق کوئی چیز سے ہے تو متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے آگاہ کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -