اشتہار

لندن میں ماں اور اس کے دو کمسن بچے تیزاب گردی کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن میں ملزم نے ماں اور اس کے دو کمسن بچوں پر تیزاب پھینک دیا جس کے باعث تینوں شدید زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تیزاب سے متاثرین کی مدد کرنے والے 3 افراد اور 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے ملزم لوگوں پر تیزاب پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جبکہ پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

نوشین شاہ لندن میں پیش آئے واقعے کو بتاتے ہوئے شرمندہ ہوگئیں

اس سے قبل لندن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا،جس میں پاکستانی بزنس مین خالد محمود کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے قتل میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق خالد محمود کی لاش9 جنوری کی رات اسٹریٹفورڈ کی پارکنگ میں گاڑی سے ملی۔ قتل کرنے کے شبہ میں ایک شخص کوگرفتار کرلیا، ملزم کو ہیمپشائر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

مقتول خالد محمود کا تعلق سرگودھا سے تھا اور اس کا موبائل کا کاروبار تھا، چیف سپرنٹنڈنٹ سائمن کرک نے کہا کہ کاروباری سینٹرمیں قتل پرشہریوں کے تحفظات سے آگاہ ہیں، عوام سے قتل کی تفتیش میں تعاون کی اپیل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں