منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

”لندن نہیں جاؤں گا“ نے سب کے دل جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“ نے سمندر پار پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

سعودی عرب میں پہلی بار پاکستانی فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“ کی نمائش جاری ہے۔ ڈرامہ، رومانس، جذبات اور کامیڈی سے بھرپورفلم ریاض، جدہ اور دیگر شہروں میں ایک ساتھ ریلیز کی گئی۔

ریاض میں کھڑکی توڑ رش اور ہر شو ہاؤس فُل ہے۔ شائقین نے ہمایوں سعید، کبریٰ خان، مہوش حیات اور دیگر اسٹارز کی اداکاری کو خوب سراہا۔

مزید پڑھیں: ”لندن نہیں جاؤں گا“ لوگوں کے دلوں کو چھوئے گی، مہوش حیات

شائقین کی بڑی تعداد سینما گھروں کا رخ کر رہی ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی فلمیں ریلیز ہونا ایک اچھا اقدام ہے، اسی طرح اور بھی فلمیں پاکستان کی سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں بھی ریلیز ہونے سے فلم انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔

فلم کا دھماکے دار ٹریلر 11 جون کو ریلیز کیا گیا تھا۔ ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بنی فلم میں سُپر اسٹار ہمایوں سعید، مہوش حیات، کبریٰ خان اور سہیل احمد جلوے دکھائیں گے۔ فلم کو عید الاضحیٰ پر ریلیز کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں