اشتہار

لندن، مقدمے سے میری عزت میں اضافہ ہوا، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا میرے خلاف بنایا گیا بیانیہ جھوٹ پر مبنی تھا جس سے میری عزت میں اضافہ ہوا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک سے میرے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کی کوشش کی گئی، کیس میں میری بریت پورے پاکستان کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے میرے خلاف ہر حربہ استعمال کیا لیکن انہیں ناکامی ہوئی اور مقدمے سے میری عزت میں اضافہ ہوا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے ملاقات اچھی رہی بہت جلد سرمایہ کاری کانفرنس بلا رہے ہیں۔

اس سے قبل شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں الیکشن ایک ہی دن ہونے چاہئیں پنجاب میں الیکشن کراکر پاکستان کیخلاف سازش کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آڈیولیکس نے تمام کرداروں کو بےنقاب کر دیا ہے پارلیمنٹ سے قانون سازی کا اختیار کوئی نہیں چھین سکتا ملک میں ایک ہی دن الیکشن بھی آئینی تقاضا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2018 میں سازش کے تحت عمران خان کو مسلط کیا گیا تھا ثاقب نثار کے بیٹےکی آڈیو عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی سازش کا ثبوت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں