جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

’پنجاب میں الیکشن کراکر پاکستان کیخلاف سازش کی جارہی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پورے ملک میں الیکشن ایک ہی دن ہونےچاہئیں پنجاب میں الیکشن کراکر پاکستان کیخلاف سازش کی جارہی ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ آئینی دائرے میں رہ کر اپنا حق منوائے گی نوازشریف کی نااہلی میں ثاقب نثار نےکلیدی کردار ادا کیا ثاقب نثار جج کےطور پر نہیں پی ٹی آئی کے ایجنٹ کے طور پر کام کرتے رہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کو جھوٹے اور بےبنیاد کیسز لگا کر نااہل کیا گیا انہیں منظرنامے سے ہٹانے کیلئے ملک کا نقصان کیا گیا ثاقب نثار منصوبے کے تحت دن رات سوموٹو کا اختیار استعمال کرتے تھے لیکن ثاقب نثار نے ماضی میں عوامی مفاد کے کسی کیس پر سوموٹو نہیں لیا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ آڈیولیکس نے تمام کرداروں کو بےنقاب کر دیا ہے پارلیمنٹ سے قانون سازی کا اختیار کوئی نہیں چھین سکتا ملک میں ایک ہی دن الیکشن بھی آئینی تقاضا ہے الیکشن ایک ہی دن ہونےچاہئیں پنجاب میں الیکشن کراکر پاکستان کیخلاف سازش کی جارہی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ 2018 میں سازش کے تحت عمران خان کو مسلط کیا گیا تھا ثاقب نثار کے بیٹےکی آڈیو عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں لانےکی سازش کا ثبوت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں