اشتہار

لندن پولیس نے تسنیم حیدر شاہ کا بیان ریکارڈ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

صحافی ارشد شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے معاملے پر لندن کے ہیمرسمتھ پولیس اسٹیشن میں تسنیم حیدر شاہ کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔

تسنیم حیدر شاہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ہیمرسمتھ پولیس اسٹیشن نے میرا بیان لے لیا اور اس موقع پر طارق چوہدری اور بیرسٹر مہتاب عزیز میرے ہمراہ تھے۔

انہوں نے بتایا کہ سی آئی ڈی پولیس کو آج اپنے الزامات کے حق میں بیان ریکارڈ کرایا اور شواہد بھی دے دیے۔

- Advertisement -

تسنیم حیدر شاہ کے وکیل بیرسٹر مہتاب عزیز نے بتایا کہ پولیس کو آج جو شواہد فراہم کیے گئے وہ بہت اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تسنیم حیدر شاہ کی درخواست پر اسکاٹ لینڈ یارڈ حرکت میں آگیا

واضح رہے کہ نواز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے طارق چوہدری نے درخواست دے رکھی ہے جس میں تسنیم حیدر شاہ بطور گواہ ہیں۔

یاد رہے کہ 20 نومبر کو تسنیم حیدر شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان پر حملہ اور صحافی ارشد شریف کے قتل کی سازش لندن میں ہوئی۔

تسنیم حیدر شاہ نے بتایا تھا کہ گزشتہ 20 سال سے مسلم لیگ (ن) سے منسلک ہوں، نواز شریف کے ساتھ حسن نواز کے دفتر میں 3 ملاقاتیں ہوئیں، مجھے میٹنگ کے لیے بلا کر بتایا گیا کہ ارشد شریف اور عمران خان کو قتل کرنا ہے، پہلی میٹنگ 8 جولائی، دوسری 20 ستمبر اور تیسری 29 اکتوبر کو ہوئی۔

’مجھ کہا گیا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری سے پہلے ارشد شریف اور عمران خان کو راستے سے ہٹانا ہے۔ ناصر بٹ نے نواز شریف سے میرا تعارف گجرات کے مضبوط شخص کے طور پر کرایا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں