تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

خفیہ سرکاری دستاویزات کی ممکنہ اشاعت، برطانوی پولیس کی صحافیوں کو وارننگ

لندن: برطانوی پولیس نے صحافیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے خفیہ سرکاری دستاویزات شائع کیں تو اُن کے خلاف سنگین مقدمات درج کیے جائیں گے۔

میٹروپولیٹن پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر نیل باسو نے میڈیا اداروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ لیک ہونے والی سرکاری دستاویزات شائع نہ کریں کیونکہ یہ اقدام مجرمانہ عمل کہلائے گا۔

میٹروپولیٹن پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر نیل باسو نے وضاحت دی کہ ‘پولیس کا مقصد ایڈیٹرز کو خبر چھا پنے سے روکنا نہیں بلکہ ہماری ساری توجہ خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے شخص کو سامنے لانے پر مرکوز ہے’۔

یاد رہے کہ لندن پولیس نے یہ وارننگ ایک ایسے وقت میں جاری کی کہ جب حکومت نے واشنگٹن میں تعینات برطانوی سفیر کِم ڈیروچ سے تحقیقات کا اعلان کیا۔

اہم دستاویزات سامنے آنے پر امریکی صدر کی جانب سے بھی سخت ردعمل سامنے آیا تھا جس کے بعد صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے کِم ڈیروچ نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا تھا۔

سابق صحافی اور برطانیہ کے نئے وزیراعظم کے اہم امیدوار بورس جونسن کا کہنا تھا کہ میڈیا اداروں سے سوال و جواب کرنے کے بعد عوامی سطح پر سخت ردِ عمل سامنے آسکتا ہے، ڈیروچ کے سفارتی مراسلوں کا سامنے آنا ملکی سالمیت کے خطرہ اور برطانیہ کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔

Comments