جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

برطانیہ کی تاریخ‌ کا افسوسناک دن، فضائی آلودگی سے ہزاروں افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں زہریلی اسموگ (فضائی آلودگی) کے باعث ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے، یہ واقعہ 1952 میں پیش آیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سائنسی ترقی کے باعث دنیا کے کئی ممالک آج زہریلے دھوئیں کی لپیٹ میں ہیں تاہم دنیا میں پہلی بار زہریلی اسموگ 1952 میں لندن میں پھیلی جس کے باعث ہزاروں افراد ہلاک اور سیکڑوں بری طرح سے متاثر ہوئے تھے۔

زہریلے دھوئیں کی وجہ سے ایک میٹر کی دوری پر دیکھنا مشکل تھا، اسموگ نے ہر عمر کے افراد کو بری طرح سے متاثر کیا تھا۔

برطانوی حکومت نے ہنگامی اقدامات کے تحت اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی جہاں متاثرین کی بڑی تعداد کو لایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے ماہرین نے دنیا کے تمام ممالک کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ آنے والے برسوں میں ناقابل یقین تبدیلیاں پیدا ہوں گی جس کی وجہ سے مختلف ممالک کا درجہ حرارت بری طرح سے متاثر ہوگا۔

یہ بھی یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں برس دیوالی کے موقع پر آتشبازی کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے باقاعدہ عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا تھا۔

دوسری جانب موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی اسموگ نے بھارت اور پاکستان کے مختلف شہروں کو اپنی لپیٹ میں لیا جس کے باعث نظامِ زندگی بری طرح سے متاثر ہوئےتھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں