سائنس دانوں نے اکیلے پن کو دور کرنے کےلیے موفلن پالتو روبوٹ تیار کرلیا جو نت نئے کرتب دکھا کر تنہائی کو دور کرتا ہے۔
کرونا وائرس کی مہلک وبا نے انسانوں کو گھروں تک محدود تک کردیا ہے جس کے باعث انسانی زندگی میں تنہائیاں اور بڑھ گئی ہیں، اس اکیلے پن کو دیکھتے ہوئے جاپانی سائنس دانوں نے ایک چھوٹا سا پالتو روبوٹ تیار کیا ہے۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ اتنا چھوٹا ہے کہ ایک ہاتھ میں سما سکتا ہے اور اپنے مالک کے مزاج کے حساب سے اپنی شخصیت کو ترتیب دیتا ہے اور پھر نت نئے کرتب دکھا کر مالک کی تنہائی کو دور کرتا ہے۔
جیسے ہی آپ اسے اٹھاتے ہیں یہ خوش ہوتا ہے اور اپنا سرہلاتا ہے، اس کے سر کو تھپتھپائیں تو یہ مزید خوش ہوتا ہے اور اس کا اظہار کرے گا۔ اگر تیز آواز آئے تو یہ اس پر حیران ہوجاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس روبوٹ کی ان حرکات کی وجہ اس کے الگورتھم میں شامل پالتو جانور جیسے احساسات ہیں۔
ایک روبوٹ کی قیمت 440 ڈالر رکھی گئی ہے جس میں چارجر اور دیگر اشیا شامل ہیں۔