تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

کرونا کے طویل المعیاد اثرات کا خطرہ کن افراد میں زیادہ ہوتا ہے؟ جانئے

کورونا وائرس سے شدید  بیمار ہونے والے افراد میں بیماری کی طویل المعیاد اثرات کا تسلسل برقرار رہنے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے، یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

موناش یونیورسٹی کی اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کووڈ 19 سے سنگین حد تک بیمار رہنے والے ہر 5 میں سے ایک مریض 6 ماہ میں چل بسا جبکہ بیماری کو شکست دینے والے لگ بھگ 40 فیصد مریضوں کو کسی نئی معذوری کا سامنا ہوا۔

اس تحقیق میں 6 مارچ سے 4 اکتوبر 2020 کے دوران کووڈ کے باعث آئی سی یو میں زیرعلاج رہنے والے مریضوں میں اموات، معذوری اور کام پر واپسی کی شرح کی جانچ پڑتال کی گئی۔

تحقیق میں شامل 212 میں سے 43 (20.3 فیصد) مریض بیماری کو شکست دینے کے بعد 6 ماہ کے اندر انتقال کرگئے۔

اسی طرح 108 میں سے 43 (38.9 فیصد) افراد نے کسی قسم کی ایک معذوری کو رپورٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کووڈ سے تحفظ کے لیے ویکسینیشن کتنی موثر؟ نیا ڈیٹا منظر عام پر

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بیماری کو شکست دینے والے 71.3 فیصد مریضوں نے علامات جیسے سانس لینے میں مشکلات، جسمانی مضبوطی میں کمی، تھکاوٹ، سردرد اور سونگھنے یا چکھنے کی حسوں سے محرومی کے تسلسل کو رپورٹ کیا۔

تحقیق کے مطابق ان مریضوں کی زندگی اور صحت کے معیار میں ہر شعبے میں نمایاں کمی آئی، اکثر نے نقل و حرکت (33.9 فیصد)، معمول کی سرگرمیوں (43.2 فیصد) اور درد (34.2 فیصد) جیسے نئے مسائل کو رپورٹ کیا جبکہ 33.3 فیصد کو دماغی افعال میں تنزلی کا سامنا ہوا۔

اسی طرح 20.2 فیصد افراد نے ذہنی بے چینی، 20 فیصد نے ڈپریشن اور 18.4 فیصد نے پی ٹی ایس ڈی (کسی طرح کے صدمے کے بعد ذہن پر مرتب اثرات) کو رپورٹ کیا۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے کریٹیکل کیئر میں شائع ہوئے، جس میں بتایا گیا کہ اس تحقیق میں شامل افراد کی اوسط عمر 61 سال تھی جبکہ 58 فیصد مرد تھے جو پہلے سے ذیابیطس یا موٹاپے جیسے امراض کا سامنا کررہے تھے۔

محققین نے بتایا کہ چونکہ کووڈ 19 ایک نیا مرض ہے تو اس کو شکست دینے والے افراد میں طویل المعیاد اثرات بتدریج سامنے آرہے ہیں، انہوں نے کہا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ جو لوگ کووڈ 19 سے بہت زیادہ بیمار ہوتے ہیں ان کی طبی اسکریننگ کا عمل جاری رہنی چاہیے۔

Comments

- Advertisement -